اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ایلومینیم کی قومی کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر آنشو مان داس نے کہا ہے کہ ہندوستان انرجی کی کمی اور توانائي کی مشکل کے پیش نظر ایران میں ایلومینیم کی ایک فیکٹری لگانے کا ارادہ رکھتا ہے جس پر تین ارب ڈالر اخراجات آئيں گے۔ آنشو مان داس نے زور دے کر کہاکہ ہندوستان کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے وہ توانائي کے ذخائر سے مالامال ایران جیسے ممالک پر توجہ دے رہا ہے۔ اگر ہندوستان کوئلے کے اپنے داخلی ذخائر کے ذریعے ایلومینیم کی ضروریات پوری کرے تو ایک ٹن ایلومینیم کی تیاری کے لۓ اس کے ایک ہزار سات سو ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ کوئلہ درآمد کرنے کی صورت میں اسے ایک ٹن ایلومینیم کی تیاری کے لۓ ایک ہزار نو سو پچاس ڈالر سے بھی زیادہ رقم خرچ کرنا پڑے گی۔
.....
/169